حکومت ملک کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے، رانامنور غوث

جمعرات 28 اپریل 2016 17:14

سرگودھا۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ نون کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے کہاہے کہ حکومت ملک کو خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے، ملک کے وسائل امانت ہیں اور اس میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان سستی ایل این جی اور دیگر معاہدے وزیر اعظم محمدنواز شریف کی بہترین حکمت عملی اور کوششوں کانتیجہ ہے ان کی جدوجہد سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کو سرمایہ کاری کامرکز بنانے میں مکمل طور پر کامیاب ہوچکی ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر خطے کی سب سے بڑی قوت کے طور پر سامنے آئے گا ۔