راجن پور: تحقیقاتی ٹیم نے کچہ سے گرفتارچھوٹو گینگ کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

ہتھیار ڈالنے والے 13 افراد کے خلاف مجموعی طور پر 42 مقدمات درج ہیں،آپریشن میں 6 پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے پر ڈی پی او راجن پور کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 اپریل 2016 17:12

راجن پور: تحقیقاتی ٹیم نے کچہ سے گرفتارچھوٹو گینگ کیخلاف باقاعدہ تحقیقات ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل۔2016ء) : راجن پور کچہ کے علاقہ سے گرفتارچھوٹو گینگ کیخلاف تحقیقاتی ٹیم نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،جس کے تحت تحقیقاتی ٹیم نے پولیس سے گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت ہتھیار ڈالنے والے 13 افرادکے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں،جبکہ آپریشن میں 6 پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے پر ڈی پی او راجن پور کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت ہتھیار ڈالنے والے 13 افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ان 13 افراد کے خلاف مجموعی طور پر 42 مقدمات درج ہیں۔ گینگ کے سربراہ چھوٹو کے خلاف ضلع رحیم یار خان کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں جن میں زیادہ تر قتل اور اغواء برائے تاوان کے ہیں۔اس کے ساتھ تحقیقاتی ٹیم نے کچہ میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں 6 پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے پر ڈی پی او راجن پور کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :