سندھ کے کچھ وزرا کو بھی مالک پسند نہیں آئی ، جس پر اسے بین کر دیا گیا۔عاشر عظیم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 16:46

سندھ کے کچھ وزرا کو بھی مالک پسند نہیں آئی ، جس پر اسے بین کر دیا گیا۔عاشر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : سندھ گورنمنٹ نے میری فلم تین ہفتے چلنے کے بعد سنسر بورڈ کا سرٹیفیکیٹ بھی منسوخ کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میری فلم پر سندھ حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عاشر عظیم نے بتایا کہ ہمیں سنسر بورڈ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ فلم میں جہاں جہاں سی ایم (چیف منسٹر) کا لفظ استعمال ہوا ہے اسے ختم کر دیا جائے، ہم نے وہ کیا لیکن بعد ازاں فلم پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے متعدد وزرا نے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنے کچھ ٹویٹس کیے جن سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں یہ فلم پسند نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلم میں پاکستان کی ملکیت اورحب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیا گیا جس پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ دوسری جانب پاکستان مخالف فلمیں بنانے والے بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان شہر کراچی میں گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :