آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ

مشقوں میں دہشت گردوں کے حملے اور پیش قدمی روکنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا،مشقوں میں آرٹلری، فضائی اور لڑاکا پاور کا مظاہرہ بھی کیا گیا،آرمی چیف نے فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی بہادری اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 16:35

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب جاری فوجی مشقوں کی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی بہادری اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

مشقوں میںدہشت گردوں کے حملے اور پیش قدمی روکنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ مشقوں میں دشمن کے حملے کو موثر انداز میں پسپا کرنے کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ آرمی چیف نے مشقوں کے شرکا کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس طرز کی مشقوں سے پاک فوج کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔ مشقوں میں آرٹلری، فضائی اور لڑاکا پاور کا مظاہرہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ