دھرنے کا شوق رکھنے والے کچھ لوگ پاکستان میں افراتفری پھیلا کر ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، محمد شہباز شریف

جمعرات 28 اپریل 2016 16:35

دھرنے کا شوق رکھنے والے کچھ لوگ پاکستان میں افراتفری پھیلا کر ملک کو ..

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے کا شوق رکھنے والے کچھ لوگ پاکستان میں افراتفری پھیلا کر پاکستان کو اندھیرو ں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف صادق آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے پہلے فیز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے نواز شریف حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے راہداری منصوبے پر 46 ارب ڈالرکی سرمایہ کی ہے اور اس منصوبے پر کام جاری ہے۔انہوں نے پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے موجودہ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور یہ موجودہ حکومت پر بین الاقوامی سطح پر اعتماد کی ایک اور مثال یہ ہے کہ چین 36 ارب ڈالر کے بجلی کی منصوبوں پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں شمسی توانائی کے منصوبے سے بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ساہیوال میں 1320میگا واٹ بجلی بنانے کا منصوبہ جاری ہے۔نواز شریف نے اپنے پیسوں سے 36سو میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر بلوکی۔حویلی بہادر شاہ۔جھنگ میں کام شروع کرایاہے۔نیلم جہلم منصوبے پر بھی کام جاری ہے نندی پور منصوبہ مکمل کیا ہے انشاء اللہ اگلے سال کے آخر تک یا 2018 کی شروعات میں پاکستان کو بجلی کی کمی کے اندھیروں سے نکال دیں گے۔

انہوں کہا کہ کچھ لوگوں کو دھرنوں کا شوق ہے وہ پاکستان میں ترقی نہیں چاہتے وہ کہتے ہیں "ساڈھی واری آن دیو میاں صاحب " انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بہاولپور ۔رحیم یار خان۔صادق آباد میں ترقی نہیں چاہتے ہیں یہ لوگ منفی سیاست کرکے پاکستان پر وار کرنا چاہتے ہیں۔اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور ان لوگوں کو ناکام بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا مطالبہ تھا کہ حکومت پانامہ لیکس پر کمیشن بنائے اب حکومت نے کمیشن بنادیا ہے جو لوگ بڑھ چڑھ کر باتیں کر رہے تھے وہ اپنا کیس لیکر آئیں مگر یہ نہیں جا رہے ہیں۔دھرنے والے خود کہتے تھے کہ صرف مشرف کی بات کیا ہے ماضی میں قرضے معاف کرانے والوں سے شروع کریں لیکن اب اربوں ڈالر لوٹنے والوں کی بات نہ کرو صرف نواز شریف کی بات کرو۔انہوں نے کہا صادق آباد انڈسٹریل اسٹیٹ سے ہزاروں بے روزگاروں کو روزگار ملے گا یہ علاقہ ترقی کرے گا۔انہوں چیمبر آف کامرس رحیم یار خان کے صدر عمار الدین کی جانب سے بجلی کی کمی سے متعلق توجہ دلانے کا نوٹس لیا اور صنعتکاروں کو زائد بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا-

متعلقہ عنوان :