مصطفی کمال ،شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،ملک کی سیاسی صورتحال تبادلہ خیال

جمعرات 28 اپریل 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) سربراہ پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ مصطفی کمال نے لال حویلی آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے بھی سیاسی رہنماؤں سے رابطے بڑھا دیئے ہیں۔ مصطفی کمال نے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاناما لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاناما لیکس تحقیقات سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہو سکتا ہے اگلے ہفتے مصطفی کمال لال حویلی آئیں۔ مصطفی کمال نے ٹیلیفون کیا اور لال حویلی آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اگلے ہفتے مصطفی کمال کو آنے کی دعوت دی ہے۔ میں پانامہ لیکس پر بات کروں گا وہ کریں یا نہ کریں ان کی مرضی ہے۔

متعلقہ عنوان :