آئسکریم کی قلت کے سبب شادی منسوخ ہونے کا انوکھا قصہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 16:29

آئسکریم کی قلت کے سبب شادی منسوخ ہونے کا انوکھا قصہ

اترپردیش(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : شادی بیاہ کی دیگر تقریبات میں کھانے کے کے بعد روایتی میٹھے پکوان کا ہونا لازمی ہے۔ایسے خوشی کے موقع پر میٹھا کھا کر اپنی خوشیوں کو دوبالا کیا جاتا ہے۔ لیکن حال ہی میں بھارت کی ایک ریاست میں شادی بیاہ میں یہی ”میٹھا“ شادی منسوخ کرنے کا سبب بن گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اترپردیش میں جاری ایک شادی میں اس وقت ایک عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب آئسکریم کی قلت ہوئی اور اس بات کو لے کر دلہا اور دلہن کے اہل خانہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

دلہے کے اہل خانہ نے پولیس کو طلب کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانے والے افراد کا تعلق دلہن کے اہل خانہ سے تھا جس پر مزید اشتعال پھیل گیا اور دلہن کے اہل خانہ نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ مظاہرین کے احتجاج اور پتھراؤ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ البتہ تھانے میں دونوں خاندانوں کی جانب سے شکایت درج کروا دی گئی ہے۔ البتہ ستم ظریفی تو یہ کہ دلہا اپنی دلہن کو لیے بغیر ہی گھر روانہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :