وفاقی وزیر خزانہ کی بیرون ملک سفارتخانوں کیلئے نامزد افسران کو کام کے حوالے سے بہتر معیار قائم کرنے کی ہدایت

جمعرات 28 اپریل 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیرون ملک سفارتخانوں کیلئے نامزد افسران کو کام کے حوالے سے بہتر معیار قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسر پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارسے سفارتخانوں کیلئے نامزد افسران کے 35 رکنی وفد نے ملاقات کی، نامزد افسران میں قونصل جنرلز، کمرشل قونصلرز اور کمرشل سیکرٹری شامل تھے ۔ وزیر خزانہ نے ان افسران کو ہدایت کی کہ تمام منتخب افسران کام کے حوالے سے بہتر معیار قائم کریں، تمام اقتصادی اعشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں، تمام ٹریڈ افسر پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔