بختیار آباد کے قریب بارودی سرنگ میں دھماکہ، ایک شخص جاں‌بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 16:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء): کوئٹہ میں بختیار آباد کے قریب بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل کے سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے باعث ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیےقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔