ھنگو، ٹل پولیس کی کارروائی ، اشتہاری سمیت دو افراد گرفتار

جمعرات 28 اپریل 2016 16:15

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) تحصیل ٹل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تھانہ ٹل کے ایس ایچ اوانسپکٹر امجد حسین نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز تحصیل ٹل کے علاقہ سپین ٹل میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم عمر سعید سکنہ تری بانڈہ حال سپین ٹل کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔انسپکٹر امجد حسین نے بتایا کہ مذکورہ مجرم اشتہاری ہنگو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا جس کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش اکرم سے چالیس گرام ہیروئن برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔