وزیر اعظم کل اوکاڑہ میں گندم کی فصل کٹائی مہم کا آغاز کرینگے

جمعرات 28 اپریل 2016 16:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کل ( جمعہ ) اوکاڑہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ گندم کی فضل کٹائی مہم کا آغاز کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی اوکاڑہ میں عوامی وفود سے ملاقاتیں اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی متوقع ہے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کے ہمراہ ہوں گے ۔اس سلسلے میں سخت سکیورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔