کار حادثہ کیس ،ملزم ابراہیم کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش ،عمر 18سال کی کم بتائی گئی

جمعرات 28 اپریل 2016 16:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں کار حادثہ کیس کے ملزم ابراہیم کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کر دی گئی جس میں ملزم کی عمر 18سال کی کم بتائی گئی جبکہ عدالت نے ملزم کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوادیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا اور اس موقع پر مزید جسمانی ریمانڈ طلب کیا جس پر عدالت نے یہ کہا کہ ملزم ابراہیم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ۔

پولیس نے ملزم ابراہیم کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی جس میں ملزم ابراہیم کی عمر 18سال سے کم بتائی گئی تھی ۔ ملزم کو پولیس نے کیمپ جیل منتقل کر دیا ۔ واضح رہے کہ لاہور میں جمعہ کی رات ملزم ابراہیم کی کار سے رونما ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان عبداللہ اور زمان ہلاک ہوئے تھے ۔