Live Updates

تحریک انصاف نے یکم مئی کو لاہور میں چیئرنگ کراس پر جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا

جمعرات 28 اپریل 2016 16:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف نے یکم مئی کو لاہور میں چیئرنگ کراس پر جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ۔ خط میں اجازت کے بجائے صرف آگاہ کرکے سکیورٹی انتظامات کے لئے کہا گیا ہے ۔ تحریک انصاف نے یکم مئی کو چیئرنگ کراس پر عمران خان کے جلسے کے لئے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جلسے کے آرگنائزر عبدالعلیم خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف یکم مئی کو چیئرنگ کراس پر جلسہ کر رہی ہے جو شام چار بجے منعقد ہوگا جس سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے ۔ خط میں ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے لئے سکیورٹی انتظامات کے لئے کہا گیا ہے ۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس پی سکیورٹی کو بھی خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات