Live Updates

پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور نے برطانیہ کا دورہ منسوخ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 15:44

پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور نے برطانیہ کا دورہ منسوخ کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرشپ دفتر میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمد الرشید اور پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور سمیت پارٹی کی پنجاب قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں چودھری سروس نے شاہ محمود قریشی سے متعلق اپنا دکھڑا پارٹی چئیر مین عمران خان کو سنایا ، عمران خان کی تسلی دینے کے باوجود چودھری سرور جذباتی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد عمران خان سے بات چیت میں چودھری سرور نے کپتان کی ہدایت پر اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا۔ واضح رہے کہ آج صبح موصول ہونے والی خبروں کے مطابق شاہ محمود قریشی سے اختلافات اور تلخ کلامی سے دلبرداشتہ ہو کر چودھری سرور نے برطانیہ جانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے ٹکٹ بھی بُک کروالی گئی تھی۔ تاہم ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ چودھری سرور مانچسٹر میں موجود اپنے بیٹے کی الیکشن مہم کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات