حلال اور حرام کی بات کرنے والا شخص والدین کو عدالت میں رسوا کرتا رہا،طلال چوہدری

جہانگیر ترین صبح نوٹس اور رات کی تاریکی میں شریف فیملی کی دہلیز پر بیٹھ جاتے ہیں،رکن قومی اسمبلی کا ردعمل

جمعرات 28 اپریل 2016 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حلال اور حرام کی بات کرنے والا شخص والدین کو عدالت میں رسوا کرتا رہا،جہانگیر ترین صبح نوٹس اور رات کی تاریکی میں شریف فیملی کی دہلیز پر بیٹھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین ذاتی مفاد کیلئے کے پی کے میں قانون کی دھجیاں بکھیرتے رہے ہیں، جہانگیر ترین قرضہ معاشی کے سوالات کا جواب دینے سے ابھی تک قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلال اور حرام کی بات کرنے والا شخص والدین کو عدالت میں رسوا کرتا رہا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین صبح نوٹس اور رات کی تاریکی میں شریف فیملی کی دہلیز پر بیٹھ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :