پانامہ لیکس میں نوازشریف کا نام آنے پر دانیال عزیز کا آئی سی آئی جے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

الزامات لگانے والے معافی مانگیں ‘ دانیال عزیز

جمعرات 28 اپریل 2016 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس میں نوازشریف کا نام آنے پر دانیال عزیز نے آئی سی آئی جے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ الزامات لگانے والے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہاکہ وزیراعظم کو غلط ٹارگٹ کیا گیا ‘تہہ تک پہنچیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم کا نام پانامہ لیکس میں آنے پر آئی سی آئی جے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے والے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں۔ دانیال عزیز کے مطابق آئی سی آئی جے کا اعتراف ن لیگ کی فتح ہے۔