چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں پرکشش امکانات موجود ہیں ‘وفاقی وزیر احسن اقبال

جمعرات 28 اپریل 2016 14:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں پرکشش امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں اقتصادی راہداری سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے تمام علاقوں کیلئے ترقی لائے گا ‘ منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبوں کو پہلے مرحلے میں ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ معدنیات سے مالامال ہیں ‘ چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں پرکشش امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :