ملک میں جمہوریت کے نام پرآمریت قائم ہے،سردارلطیف کھوسہ

جمعرات 28 اپریل 2016 13:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) سابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرآمریت قائم ہے،وزیر اعظم نوازشریف رنجیت سنگھ کی طرح حکومت چلارہے ہیں، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کو مانتی ہے نہ آئین کے مطابق کام کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز راولپنڈی کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف بتائیں انکے بیٹے کی لندن میں مہنگی ترین جائیدادیں کیسے بنیں؟اور اگر انکے پاس کوئی جواب نہیں تو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں،انہوں نے کہا وزیر اعظم نوازشریف کوہرصورت استعفادینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :