سیاسی مخالفین ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں، نواز شریف

جمعرات 28 اپریل 2016 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔سیاسی مخالفین اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملکی خوشحالی کے درپے ہیں ان کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھیں گے ۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا اور رانا محمد حیات خان نے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی نے ملک میں جاری ترقیاتی امور پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ارکان اسمبلی نے عوامی منصوبون اور حلقے کے سیاسی مسائل پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی ۔ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور اس کی ٹیم عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں چاہتے ہیں کہ عوام ملکی ترقی میں اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لا سکیں ۔

(جاری ہے)

حکومت اپنے ترقیاتی پروگرام اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیر اہیں ہماری تمام کاوشیں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ہے ۔

وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کی پروا کئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھیں جبکہ اس موقع پر ارکان اسمبل نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بے مثال ہیں ۔ محمد نواز شریف کی قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 جبکہ رانا محمد حیات خان اک تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 سے ہے ۔