Live Updates

حکمرانوں نے بلوچستان کو غیر ملکی ایجنسیوں کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھا، عمران خان

جمعرات 28 اپریل 2016 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمرانوں نے بھی بلوچستان کو غیر ملکی ایجنسیوں کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھا،تحریک انصاف بلوچستان کے خودار اور غیرت مند عوام کو ان کے حقوق دلائے گی ،بلوچستان کی تقدیر بدلنے کیلئے وہاں کے باشندوں کے سیاسی حقوق کی ضمانت دینا ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 267 میں دو افراد کا نہیں دو نظام آپس میں مد مقابل ہیں اور نظام کی تبدیلی کے لیے عوام نکلیں اور تحریک انصاف کی جانب سے یار محمد رند کو کامیاب کروائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے ،بلوچستان کے عوام کو ان کی حیثیت کے برعکس محرومیوں کا سامنا رہا ہے ،بلوچستان کو اللہ پاک نے بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے ،دھاندلی کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو ان کے حق نمائندگی سے محروم رکھا گیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :