جہانگیر ترین نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب میر ی کردار کشی پر سر عام معافی مانگیں،جہانگیر ترین

جمعرات 28 اپریل 2016 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا،نوٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے گزشتہ پانچ سال میں 13 ارب 58 کروڑ روپیہ ٹیکس ادا کیا،اور وہ پاکستان کی اعلی اور شفاف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں ، اسٹیٹ بینک کے ایک رد کردہ خط کو بنیاد بنا کر جہانگیر ترین کی کردار کشی کی گئی، اسٹیٹ بینک کے اصل خط کو جان بوجھ کر میڈیا اور قوم سے چھپایا گیا ،شہباز شریف، جعل سازی پر مبنی کردار کشی پر سر عام معافی مانگیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تواس صورت میں مرکوزہ قانونی کاروائی کے لئے تیار ہو جائیں