Live Updates

تحریک انصاف میں ڈراڑیں ، پارٹی میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے

جمعرات 28 اپریل 2016 13:25

تحریک انصاف میں ڈراڑیں ، پارٹی میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی سندھ میں سولو فلائٹ سے پارٹی میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے، چوہدری سرور کا اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، شاہ محمود قریشی کی سندھ میں سولو فلائٹ سے پارٹی میں بعض رہنماء ان سے ناراض ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ جلد واپس آ کر پارٹی کی تحاریک میں حصہ لوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور میں اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں پارٹی رہنماؤں سے اختلافات کے خاتمے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر سندھ کے بعد پنجاب میں بھی تحریک تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگی جائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :