لیہ میں زہریلی مٹھائی سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا، مجموعی تعداد 31 ہو گئی

جمعرات 28 اپریل 2016 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) لیہ میں زہریلی مٹھائی سے متاثرہ ایک اور شخص جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج لیہ کا زہریلی مٹھائی سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا،45سالہ بشیر احمد چک نمبر 105کا رہائشی تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی مٹھائی سے جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے، جناح ہسپتال میں ابھی بھی 17مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :