ملک کے ادارے قدرتی آفات سے نمٹنے کی بہتری صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج کے دستوں نے قدرتی آفات کے دوران بے مثال خدمات انجام دیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اداروں میں تربیتی پروگراموں کا اہتمام ہونا چاہیے

صدر مملکت ممنون حسین کا عالمی سرجن جنرلز کانفرنس سے خطاب

جمعرات 28 اپریل 2016 13:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کے ادارے قدرتی آفات سے نمٹنے کی بہتری صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج کے میڈیکل دستوں نے قدرتی آفات کے دوران بے مثال خدمات انجام دیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اداروں میں تربیتی پروگراموں کا اہتمام ہونا چاہیے۔ وہ جمعرات کو یہاں عالمی سرجن جنرلز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ سرجن جنرلز کانفرنس کے افتتاح پر انتہائی خوشی ہے، کانفرنس سرجن جنرلز کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے اہم ثابت ہو گی، صحت کے شعبے میں کانفرنس نئے راستوں کے تعین میں مدد گار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ادارے قدرتی آفات سے نمٹنے کی بہتری صلاحیت رکھتے ہیں، امدادی اداروں نے عالمی سطح پر بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک فوج کے طبی دستوں نے قدرتی آفات کے دوران بے مثال خدمات انجام دیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اداروں میں تربیتی پروگراموں کا اہتمام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی میڈیکل کور کی مثالی حیثیت پر ہمیں فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :