حکومت نادار طبقے کی مالی معاونت کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ

جمعرات 28 اپریل 2016 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نادار طبقے کی مالی معاونت کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے،پاکستان میں اڑھائی کروڑ افراد کو مائیکرو فنانس کی ضرورت ہے، 1998کے بعد مالی معاونت کے پروگرام کو وسعت دی جا رہی ہے،آئندہ بجٹ میں غربت کے خاتمے کیلئے فنڈز کو مزید بڑھائیں گے۔

وہ جمعرات کو یہاں غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان اور جرمنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں مائیکرو فنانس سرمایہ کاری کمپنی قائم کی جائے گی،سرمایہ کاری کمپنی غربت کے خاتمے کیلئے 3 ارب روپے خرچ کرے گی،سرمایہ کاری کمپنی کو برطانوی ترقیاتی ادارے 1.5ملین پاؤنڈز جبکہ جرمن بینک 70لاکھ یورو فراہم کرے گا، معاہدے پر پاکستان، جرمنی اور برطانیہ کے نمائندوں نے دستخط کئے، کمپنی کے قیام سے ملک میں سالانہ روزگار کے 3 لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے، کمپنی کے قیام کا مقصد ملک کے غریب و نادار طبقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے یہ معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، مائیکرو فنانس میں تعاون پر جرمنی اور برطانیہ کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نادار طبقے کی مالی معاونت کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے،پاکستان میں اڑھائی کروڑ افراد کو مائیکرو فنانس کی ضرورت ہے، 1998کے بعد مالی معاونت کے پروگرام کو وسعت دی جا رہی ہے،آئندہ بجٹ میں غربت کے خاتمے کیلئے فنڈز کو مزید بڑھائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن بینک کے نمائندے نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، مائیکرو فنانس کے شعبے میں جرمنی مزید تعاون جاری رکھے گا، مائیکرو فنانس سے خوشحالی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں، پاکستان میں مائیکرو فنانس کیلئے مختلف بینکوں کا تعاون حاصل رہا ہے، مائیکرو فنانس سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

تقریب سے برطانوی ترقیاتی ادارے کے نمائندے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں، پاکستان میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی، کے ساتھ چیلنجز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کو تعلیم و صحت کے شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو تعاون فراہم کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :