اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
جمعرات 28 اپریل 2016 13:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) الحمراء ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق الحمراء ہال llمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ میں اداکارہ ہما علی ، مایا ، عالیہ چوہدری اور نواز انجم کی شاندار پرفارمنس نے ڈرامے کو کامیاب بنا دیاہے جس کے باعث ڈرامہ دیکھنے کے لئے فیملیوں کی بڑی تعداد الحمراء آ رہی ہے اور طویل عرصے کے بعد گزشتہ روز فیملیز کی اتنی بڑی تعداد اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے الحمراء میں آئی ۔
اس پر ڈرامے کے پروڈیوسر اکبر خان ، علی بھائی اور ڈائریکٹر جاوید راحت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ فیملیز کی بڑی تعداد دوبارہ اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے آرہی ہیں اس سے یقینا اسٹیج ڈرامے کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی ۔ویسے بھی الحمراء میں فیملیوں کے لئے ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں اور اسی لیے اسٹیج ڈرامہ ” عشق دے کنگھرو“ اپنی مقبولیت کے باعث اول نمبر پر جا رہا ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.