اداکارہ آفرین پری محفل تھیٹر میں ان ،ندا چوہدری آؤٹ ہو گئیں

جمعرات 28 اپریل 2016 13:17

اداکارہ آفرین پری محفل تھیٹر میں ان ،ندا چوہدری آؤٹ ہو گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) اداکارہ آفرین پری محفل تھیٹر میں ان جبکہ ندا چوہدری آؤٹ ہو گئیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ندا چوہدری محفل تھیٹر میں مسلسل اسٹیج ڈرامے کر رہی تھیں مگر گزشتہ تین ڈرامے آؤٹ آف اسٹیشن کرنے کے باعث محفل تھیٹر کی انتظامیہ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث انتظامیہ نے اداکارہ آفرین پری کو آئندہ سے اپنے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کے لئے پیشکش کی تھی جس پر آفرین پری نے محفل تھیٹر میں اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے کی حامی بھر لی ۔ آفرین پری آئندہ سے محفل تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں جلوہ گر ہوں گے اور آج ( جمعہ ) سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں آفرین طویل عرصے کے بعد پرفارم کریں گی ۔