ملیالم فلموں کے پروڈیوسر اور اداکار اجے کرشنن نے خود کشی کر لی

جمعرات 28 اپریل 2016 13:02

ملیالم فلموں کے پروڈیوسر اور اداکار اجے کرشنن نے خود کشی کر لی

تھیروملاورم۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) بھارتی ملیالم فلموں کے پروڈیوسر اور اداکار اجے کرشنن نے اپنی پروڈیوس کردہ پہلی فلم کا پری ریویو دیکھنے کے بعد ذہنی دباؤ میں آکر کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریاست کیرالہ کے صدر مقام تھیروملاورم میں ملایائم فلم پروڈیوسر اور اداکار اجے کرشنن اپنی رہائش گاہ پر ٹی وی پراپنی آنے والی فلم پر تنقیدی جائزہ دیکھنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ،اس فلم ان کے 4 کروڑ روپے لگے ہوئے تھے اور انھوں نے فلم کو پروڈیوس کیا تھا ،فلم ابھی ریلیز ہونا تھی ان کے والدین کے مطابق فلم پر ریویو دیکھنے کے بعد اسے لگا کہ فلم ناکام ہو جائے گی اور وہ پائی پائی کا محتاج ہو کر سڑک پر آجائے گا، اسی پریشانی میں گھر والوں کی موجودگی میں انتہائی قدم اٹھا لیا۔