ہالی ووڈ فلم” اسنوڈن“ کا پہلا ٹریلر جاری،16ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 28 اپریل 2016 13:02

ہالی ووڈ فلم” اسنوڈن“ کا پہلا ٹریلر جاری،16ستمبر کو سینما گھروں کی ..

ہالی ووڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء)سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے حقیقی کردار پر بننے والی ہالی ووڈ فلم” اسنوڈن“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے، فلم اسی سال 16 ستمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی پولیٹکل تھرلر فلم اسنوڈن کی کہانی سی آئی اے کے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن کی زندگی پر مبنی ہے جو امریکی خفیہ دستاویزات جاری کرکے دنیا بھر میں ہل چل مچادیتا ہے،امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے راز کیسے فاش ہوئے یہی سب اس فلم میں بیان کیا گیا ہے۔فلم” اسنوڈن“ کا مرکزی کردار جوزف گورڈن لیوٹ نبھارہے ہیں، جبکہ فلم اسی سال 16 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔