ڈیزی شاہ بھی سلمان خان کی حمایت میں نکل پڑیں
جمعرات 28 اپریل 2016 12:50
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ریورولمپکس 2016کے لیے ملک کا خیر سگالی سفیر منتخب کرنے کے بعد جہاں کئی شخصیات ان کی مخالفت میں سامنے آ رہی ہیں ،وہیں بالی وڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے ان کی حمایت کر دی ہے۔ایشوریا رائے اور کرتینہ کیف کے بعد فلم”جے ہو“میں دبنگ خان کی ساتھی اداکارہ کا کردار نبھانے والی ڈیزی شاہ نے سلو میاں کے سفیر بننے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نا صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ فٹنس میں بھی کسی سے پیچھے نہیں اس لیے ریواولمپکس میں دبنگ خان کو خیر سگالی سفیر بنانا بہترین انتخاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان سے پہلی ملاقات بطور پرستار ہوئی تھی اور میں پہلی ہی ملاقات میں سلمان خان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوئی تھی۔(جاری ہے)
ڈیزی شاہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا سامنا کرتے ہوئے میں بہت گھبرا رہی تھی اور ان سے بات کرنا مشکل ہو رہا تھا انہوں نے کہا کہ ان سے بات کرنے سے پہلے وہ دس مرتبہ سوچتی تھیں۔ڈیزی شاہ نے مزید کہا کہ فلم”جے ہو“میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب سا لگتا ہے،میں ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتی ہوں ،میری خواہش ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ ماضی میں فلم”میں نے پیار کیا“کے سیکوئیل میں اداکارہ بھاگیشری کا کردار ادا کروں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.