لاہور جلسہ، پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 12:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : لاہور میں چئیرنگ کراس پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست چیف آرگنائزر عبد العلیم خان کی جانب سے ڈی سی او کو دی گئی۔ درخواست میں چئیرنگ کراس پر پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت 4 بجے بتایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں درخواست میں پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام ست سکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔