تین دوستوں اور ان دیکھی مخلوق کی کہانی 3جون کوریلیز ہو گی

جمعرات 28 اپریل 2016 12:46

تین دوستوں اور ان دیکھی مخلوق کی کہانی 3جون کوریلیز ہو گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء)ڈر، خوف اور قدم قدم پر دل دہلاتے مناظر سے بھری ہالی ووڈ فلم دی بائے بائے مین آرہی ہے جون میں سب پر دہشت بٹھانے۔سچے واقعات پر مبنی فلم دی بائے بائے مین کی کہانی ہے تین کالج اسٹوڈنٹس کی۔

(جاری ہے)

جو پہنچتے ہیں ایسے پرانے گھر میں جس میں ان دیکھی مخلوق کا بسیرا ہے۔دی بائے بائے مین کے نام سے جانے والی یہ طاقت اپنے ہونے کا یقین دلاتی ہے اور جو ایک بار جان جائے اس کا نام اس پر ہوجاتی سوار۔ تینوں دوست اس کی موجودگی کو ایک دوسرے سے چھپاتے ہوئے کیا بچ سکیں گے اس سے ۔یا پھر بائے بائے مین کا شکار بن کر زندگی سے دھو بیٹھیں گے ہاتھ، یہ سب سامنے آئے گا تین جون کو فلم کی ریلیز کے بعد۔