ہالی ووڈ فلم” سوسائیڈ اسکواڈ“5اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 28 اپریل 2016 12:46

ہالی ووڈ فلم” سوسائیڈ اسکواڈ“5اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء)ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن فلم سوسائیڈ اسکواڈ اگست میں بڑے پردے پر دھوم مچائے گی۔فلم کی کہانی گھومتی ہے ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گرد جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کو ہدایت دیتی ہے ایجنسی بلیک مشن کو کرنے کے لیئے اور یہ اس کو پورا کرنے کے لیئے جان لڑا دیتے ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ہیں ول اسمتھ، بین افلیک، جیرڈ لیٹو، مارگوٹ روبی سمیت ہالی ووڈ کے کئی شاندار ستارے شامل ہیں ۔ سپر ویلینز کی لڑائیوں سے بھرپور فلم سوسائیڈ اسکواڈ پانچ اگست کو سنیماوٴں میں راج کرنے آرہی ہے۔