ہالی ووڈ فلم” سیل “کے نئے ٹریلر نے انٹرنیٹ پردھوم مچا دی

جمعرات 28 اپریل 2016 12:46

ہالی ووڈ فلم” سیل “کے نئے ٹریلر نے انٹرنیٹ پردھوم مچا دی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء)جدید ٹیکنالوجی کا بے جا استعمال آپ کو کبھی شدید نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ ہالی وڈ کی سائنس فکشن ہارر فلم سیل کے نئے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔فلم 8 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

امریکی سائنس فکشن ہارر فلم سیل کی کہانی میں پراسرار سگنل موبائل فون نیٹ ورک کے استعمال کرنے والوں کو شیطانی قوتوں کا پیروکار بنا دیتے ہیں۔ ایسے میں ایک فنکار چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر انسانوں کو شیطانی چنگل میں پھنسانے والے پراسرار سگنل کو روکنے کیلئے جدوجہد شروع کرتا ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم 8 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔