پی پی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ناراض رہنماؤں ،کارکنوں کو منانے کیلئے فہرستیں مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا
جمعرات 28 اپریل 2016 12:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پارٹی پالیسیوں اور دیگر وجوہات کی بناء پارٹی سے ناراضگی اور دوری اختیار کرنے ولے دیرینہ رہنماؤں اور کارکنوں کو منانے کیلئے فہرستیں مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا ،لاہور سمیت پورے پنجاب میں فہرستیں مرتب ہونے کے بعد باضابطہ ملاقاتیں کر کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی تنظیمیں تحلیل کرنے کے بعد آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیکر نہ صرف انہیں پارٹی سے نالاں رہنماؤں اور کارکنوں کو منانے کی ذمہ داری سونپی ہے بلکہ مذکورہ کمیٹیاں نئے عہدیداروں کے ناموں اور پارٹی کو فعال بنانے کی غرض سے سفارشات بھی پیش کریں گی ۔ وسطی پنجاب کیلئے مقرر کی گئی راجہ پرویز اشرف ،چوہدری منظور، رانا فاروق سعید ، ندیم افضل چن اور ندیم اصغر کائرہ پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی نے بھی باضابطہ کام کا آغاز کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں پارٹی کی پالیسیوں اور دیگر وجوہات کی بنا ء پر پارٹی سے ناراضگی اور دوری اختیار کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو منانے کیلئے ان کے ناموں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.