علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر درجنوں سکیورٹی پاسز چوری ، سکیورٹی میں مزید اضافہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 12:28

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر درجنوں سکیورٹی پاسز چوری ، سکیورٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سے درجنوں سکیورٹی پاسز چوری ہو گئے ہیں جس کے بعد ممکنہ خطرے کے پیش نظر ائیر پورٹ اور ملحقہ علاقہ میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی پاسز پنجاب پروٹوکول کے آفس سے چوری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پاسز ائیر پورٹ پر وی آئی پی موومنٹ کے دوران استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ غیر ملکی وفود کے ساتھ آنے والے سکیورٹی افسران کو بھی یہی پاسز مہیا کیے جاتے ہیں۔ پاسز کی چوری کے بعد ائیر پورٹ کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ائیر پورٹ پر سکیورٹی پاسز کی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس چوکی ائیر پورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :