متحدہ عرب امارات:استانی کو موبائل پر نامناسب پیغام بھیجنا مہنگا پڑگیا، 500,000درہم جرمانہ

جمعرات 28 اپریل 2016 12:22

متحدہ عرب امارات:استانی کو موبائل پر نامناسب پیغام بھیجنا مہنگا پڑگیا، ..

متحدہ عرب اما رات:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) :ایک 53سالہ اماراتی استانی کو اپنے چچا کے موبائل فون پر نامناسب پیغام بھیجنا انتہائی مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق استانی نے زمین کے تنازع پر اپنے چچا کو غصے میں آ کر موبائل پر نامناسب پیغام بھیجا، جس میں اس کے بار ے میں گٹھیا ، اور گندے الفاظ لکھے تھے۔ چچا نے اس پیغام کے بارے میں مقامی عدالت میں درخواست دے دی ۔ جہاں پر اس کی بھتیجی نے اس بات کا اقرار کیا کے اس نے یہ پیغام بھیجا تھا ، اور اس کا مقصد یہ تھا کہ و اپنے چچا کو بتا سکے کہ وہ ایسا ہی ہے۔ استانی کے پاس اس سزا کے خلاف پندرہ دن کے اندر اپیل کا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :