قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے تجارت کی27 ویں میٹنگ کل ٹریڈ کارپوریشن کراچی میں 11بجے ہوگی

جمعرات 28 اپریل 2016 12:08

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی27 ویں میٹنگ کل جمعہ کو ٹریڈ کارپوریشن کراچی میں گیارہ بجے منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سراج محمد خان کریں گے۔اجلاس میں وزارت تجارت کے حکام ٹی سی پی کے انتظامی اور کام کے طریقہ کے امور کے متعلق بریفنگ دیں گے۔ جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وفد تین بجے کمیٹی کے ساتھ ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کریں گے۔