قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا چھٹا اجلاس کل جمعہ کو ساڑھے10 بجے کمیٹی روم نمبر7 پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا

جمعرات 28 اپریل 2016 12:08

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا چھٹا اجلاس کل جمعہ کو ساڑھے10 بجے کمیٹی روم نمبر7 پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان خان دریشک کریں گے۔اجلاس ناردرن ایریا میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کے مسائل کے بارے میں غور کیا جائے گا جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔