سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 39 چاغی سے میر امان اللہ کو نا اہل قرار دینے اور دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 اپریل 2016 12:03

سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 39 چاغی سے میر امان اللہ کو نا ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 39 چاغی سے ق لیگ کے میر امان اللہ کو نا اہل قرار دینے اور دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس فیصل عرب نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا ، عام انتخابات میں پی بی 39 چاغی سے ق لیگ کے میر امان اللہ کامیاب ہوئے ، ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عارف حسنی نے دھاندلی کی بنیاد پر الیکشن ٹربیونل میں دائر کی جسے خارج کر دیا گیا جس کے بعد عارف حسنی نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ حلقے میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی ، اس لئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مقدمہ نہیں بنتا۔ عدالت نے میر امان اللہ کو نا اہل اور حلقے میں دوبارہ انتخاب کی درخواست خارج کردی۔