پی بی 39 میں انتخابی دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ الیکشن کی درخواست خارج

حلقے میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے دوبارہ انتخابات کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ

جمعرات 28 اپریل 2016 11:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 39 میں انتخابی دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ الیکشن کی درخواست خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق پی بی 39 سے 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ ق کے محمد امان اللہ کامیاب ہوئے تھے جس پر مخالف امیدوار پی پی کے عارف حسینی نے انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امان اللہ کو کامیاب امیدوار قرار دیا۔ ٹربیونل کا فیصلہ آنے کے بعد پی پی کے عارف حسینی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ق لیگ کے محمد امان اللہ کی نااہلی اور انتخابی دھاندلی کی درخواستیں مسترد کردیں اور کہا کہ حلقے میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے دوبارہ انتخابات کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :