راجن پور، کچہ آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت ، تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کردیا

جمعرات 28 اپریل 2016 11:49

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء ) چھوٹو گینگ کے خلاف بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو سمیت ہتھیار ڈالنے والے 13 افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انکے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کر لی جبکہ آپریشن کے دوران 6 پولیس جوانوں کی شہادت پر ڈی پی او راجن پور کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت ہتھیار ڈالنے والے 13 افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ ان 13 افراد کے خلاف مجموعی طور پر 42 مقدمات درج ہیں۔ گینگ کے سربراہ چھوٹو کے خلاف ضلع رحیم یار خان کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں جن میں زیادہ تر قتل اور اغواء برائے تاوان کے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچہ آپریشن میں 6 پولیس جوانوں کی شہادت پر فرائض میں غفلت اور نااہلی کی بنیاد پر ڈی پی اور راجن پور کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :