کراچی،رینجرز کی کارروائی ، قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

جمعرات 28 اپریل 2016 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) کراچی میں رینجرز نے یاسین آباد قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ لانڈھی نمبر 1 میں ڈکیتی کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، کراچی میں رینجرز نے عزیز آباد کے یاسین آباد قبرستان میں کارروائی کرکے قبرستان میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کارروائی سیاسی جماعت کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تاہم برآمد ہونے والا اسلحہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 1 میں واقع جنرل سٹور میں رات گئے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ سی سی ٹی وی میں ٹوپی پہنا ڈاکو کاوٴنٹر سے رقم لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دو ڈاکوؤں نے دکان میں موجود تمام افراد اور کیش کاؤنٹر کا صفایا کیا جبکہ دو ہیلمٹ پہنے ڈاکو دکان کے باہر پہرا دیتے رہے۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چند منٹوں میں واردات کی اور مسروقہ رقم اور دکانداروں کا اسلحہ لیکر باآسانی فرار ہوگئے۔ دوسری جانب بھینس کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امجد خان نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

متعلقہ عنوان :