پاکستان کی معیشت کا ڈھانچہ ریٹنگ پی تھری میں یقینی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔ موڈیز کی جائزہ رپورٹ

جمعرات 28 اپریل 2016 11:12

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) دنیا کی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا ڈھانچہ ریٹنگ پی تھری میں یقینی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔ موڈیز نے یہ بات اپنے حالیہ جائزے گورنمنٹ آف پاکستان میں کہی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔

موڈیز کے تجزیے کے مطابق پاکستان کی ایک معتدل اقتصادی قوت اور وسیع اقتصادیات کے باوجود فی کس آمدن کی شرح بہت کم ہے۔ اقتصادی ترقی کے حوالے سے ماضی کے برعکس پاکستان اقتصادی ترکی کی رفتار بتدریج بہتر اور مستحکم ہو رہی ہے۔ موڈی کے مطابق جی ڈی پی کی شرح میں 2010-13ء میں 3.4 فیصد کے برعکس 2014ء سے 4.1 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ پاک چین اقتصادی کوریڈور پر عملدرآمد سے اقتصادی شرح مزید بہتر ہوگی۔

(جاری ہے)

اس طرح توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر آئیگا۔ موڈی کے تجزیے میں مزید کہا گیا ہہے کہ پاکستان کی ادارہ جاتی ترقی جو بہت کم ہے جو کہ پاکستان کی کمزور معیشت کی عکاسی کرتی ہے کے باوجود انتظامی حوالے سے بہتر مقام کی طرف رواں دواں ہے۔ خصوصاً ورلڈ بینک کے عالمگیر انتظامی اعشاریوں میں پاکستان کے انتظامی بہتری کو سراہا جارہا ہے۔ تجزیے میں پاکستان کے مرکزی سٹیٹ بینک کی جانب سے افراط زر اور مالیاتی پالیسی کے انتظام وانصرام کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور آئی ایم ایف کے پاکستان کیلئے جاری پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :