لاہور ہائیکورٹ نے نہم کلاس میں داخلے کیلئے طلباء سے ب فارم کی وصولی کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین نادرا، کو دوباہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لءیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 اپریل 2016 11:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل۔2016ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے روبرو درخواست گزار طالبعلم طاہر خان کے وکیل شیراز ذکاء نے بتایا کہ نہم کلاس میں داخلے کے لئے نادرا سے” ب“ فارم منسلک کرنے کی لازمی شرط بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ اس شرط کی وجہ سے طلبا کو اضافی اخراجات اور مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سے قبل تعلیمی بورڈز میں طلبا کی رجسٹریشن کے باوجود نہم کلاس کیلئے ب فارم مانگا جانا غیرقانونی اقدام ہے، تعلیمی بورڈز کے قواعد و ضوابط میں کہیں نہیں لکھا کہ نہم کلاس کے داخلے کے وقت ب فارم منسلک کیا جانا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بوٹی مافیا کو روکنے کے لئے ب فارم کی شرط عائد کی گئی۔نادرا کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو مئی تک ملتوی کرتے ہوئے چئیرمین نادرا سے جواب طلب کر لیا۔