لاہور : ستوکتلہ میں زہریلی چیز کھانے سے 10افرادکی حالت بگڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 11:02

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : : ستوکتلہ میں زہریلی چیز کھانے سے دس افراد کی حالت بگڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی چیز سے متعلق پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :