خیبرپختونخواہ کی ٹیم کا یونس خان کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے سے انکار

muhammad ali محمد علی بدھ 27 اپریل 2016 23:21

خیبرپختونخواہ کی ٹیم کا یونس خان کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے سے انکار

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے یونس خان کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ فیصل آباد کے اقبال اسیڈیم میں جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے کپتان یونس خان نے ایمپائر کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے رخصت اختیار کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں معافی مانگنے پر پی سی بی نے یونس خان کو دوبارہ ٹورنامنٹ کے میچز میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔ اب اس حوالے سے خیبرپختونخواہ کی ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے یونس خان کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔مینیجمنٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ یونس خان کے متبادل کو پہلے ہی ٹیم میں شامل کیا جا چکا ہے۔