انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی نے نادرا سے ملک بھر میں بلاک شناختی کارڈز کی صوبہ وار تفصیلات طلب کر لیں

ملک بھر میں 64 ہزار سے زائد بلاک شناختی کارڈز ہیں، کمیٹی کی نادرا حکام کوبریفنگ

بدھ 27 اپریل 2016 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں، نادرا سے ملک بھر میں بلاک کیے گئے شناختی کارڈز کی صوبہ وار تفصیلات طلب کر لیں،نادرا حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک بھر میں 64 ہزار سے زائد بلاک شناختی کارڈز ہیں ۔انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاوٗس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

انتخابی اصلاحات کیلئے قائم ذیلی کمیٹی نے نادرا حکام سے بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جو آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نادرا حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں 64 ہزار سے زائد بلاک شناختی کارڈز ہیں جس پر کمیٹی نے نادرا حکام سے بلاک شناختی کارڈز کی صوبہ وار تفصیلات طلب کیں او ر ہدایت کی کہ نادرا حکام آئندہ اجلاس میں بلاک شناختی کارڈز کی وجوہات بھی پیش کریں جبکہ تاریخ وار بلاک شناختی کارڈز کی تفصیل بھی مہیا کی جائے۔آفتاب شیرپاو کا کہنا تھا کہ نادرا پاکستانی شہری لینے والوں کی تفصیلات دے اور پاکستانی شہریت لینے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :