سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت 2 سے4 مئی تک منعقد ہونیوالے سہ روزہ ’’سندھ ہینان یونیورسٹیز فورم‘‘ کا افتتاح گورنر سندھ کرینگے، ڈاکٹر محمد علی شیخ

بدھ 27 اپریل 2016 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت ۲ مئی سے ۴ مئی تک منعقد ہونے والے سہ روزہ ’’سندھ ہینان یونیورسٹیز فورم‘‘ کا افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، جو کہ سندھ کی سرکاری جامعات کے چانسلر بھی ہیں، کرینگے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اس کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی ہونگے۔

بدھ کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے جوناگڑ ھ ہال میں ’’سندھ ہینان یونیورسٹیز فورم ‘‘کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متذکرہ فورم میں چین کی چار جامعات ہینان ٹراپیکل اوشین یونیورسٹی، سانیا یونیورسٹی، ہینان یونیورسٹی، ہائیکو یونیورسٹی، ہینان نارمل یونیورسٹی اور ہائیکو سانیا یونیورسٹی کے دس لوگوں کا وفد اس فورم میں شرکت کررہا ہے، جبکہ پاکستان کی دیگر جامعات کے تیرہ وائس چانسلرز بھی شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ سندھ ہینان یونیورسٹیز فورم میں کراچی میں چین کے قونصل جنرل ، سینیٹ چیئرمین رضا ربانی، پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید، سندھ کے صوبائی وزاء سید مراد علی شاہ، نثاراحمد کھوڑو، سکندر علی مندھرو ، وزیر اعلیٰ سندھ کے سیکریٹر ی برائے بورڈ س اور یونیورسٹیز اقبال حسین درانی ، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف کے پاکستان کے نمائندے اور دیگر اہم شخصیات مختلف سیشنس میں شرکت کریں گی۔

ڈاکٹر محمد علی شیخ نے مزید کہا کے فورم کے ذریعے چین اور پاکستان کے درمیاں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں تعاون کے راستے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا اس پروگرام کے ذریعے چینی اور پاکستانی جامعات کو آپس میں ایک دوسرے سے متعارف کرایا جائے گا تاکہ پاکستان کی دیگر جامعات بھی اگر چاہیں تو ہماری طرح چین کی جامعات کے ساتھ مشترکہ پروگرامس شروع کرسکتے ہیں۔

فورم کے تفصیلات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شیخ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے چینی جامعات کو یہ پیشکش بھی کی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ہم انکے طالبعلموں کو اردو اور انگریزی زبان کی تعلیم فراہم کرینگے، ر اسی طرح چینی انتظامیہ ہمارے طالبعلموں کو چینی زبان کی تربیت فراہم کریں گی۔سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ اس فورم میں ملک کی سرکاری جامعات کوزیادہ موقعہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بھی ہماری طرح اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :