چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی کاروائی 18بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا

بدھ 27 اپریل 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورونے مختلف شاہراؤں پر کاروائی کرتے ہوئے 18بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے برکت مارکیٹ،مون مارکیٹ ، ڈاکٹر ہسپتال اور لبرٹی چوک سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر کاروائی کرتے ہوئے18بھکاریوں کو تحویل میں لے کرچائلڈ بیور وکے آفس پہچا دیا ۔